ETV Bharat / state

Civilian Succumbed in Kulgam Firing: کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کاکران علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری پر گولی چلائی۔ حملے میں شہری ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ستیش کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔Civilian Succumbed in Kulgam Firing

unknow-gunmens-shoot-and-injured-a-driver-in-kulgam
کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری زخمی
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 8:55 PM IST

Updated : Apr 13, 2022, 10:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کاکران علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری پر گولی چلائی۔ حملے میں شہری شدید زخمی ہوا تھا جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ Civilian Succumbed in Kulgam Firing

unknow-gunmens-shoot-and-injured-a-driver-in-kulgam
کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری ہلاک

کشمیر پولیس نے افیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ کولگام عسکریت پسندوں کے حملے میں ستیش کمار سنگھ نے ہسپتال میں دم توڈ دیا۔ پولیس نے مزید لکھا کہ اس حملے میں ملوثین کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گئی اور ان افراد کا سراغ لگانے کے لیے فورسز کارراوئی کر رہی ہے۔

کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری زخمی

مزید پڑھیں:

قبل ازیں ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ "ستیش کمار جو پیشہ سے ڈرائیور ہے کو آج شام کاکران کولگام کے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ککران کولگام کا رہنے والا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی جے پی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے بھی ایسے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے انسانیت سوز قدم قرار دیا ہے۔

Last Updated : Apr 13, 2022, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.