ETV Bharat / state

Union MoS Kulgam Visit: مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن نے کولگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:37 PM IST

Updated : Oct 29, 2022, 12:45 PM IST

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر لوگاناتھن مروگن نے ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کا دورہ کیا۔ Union MoS Kulgam Visit

مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن نے کیا کولگام ضلع کا دورہ

کولگام: ماہی پروری اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے مرکزی حکومت کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوسرے دن ڈاکٹر مروگن نے منی سیکریٹریٹ کولگام میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے اسٹالز کا معائنہ کیا اور مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے بات چیت بھی کی۔ Union MoS L Murugan Visits Kulgam

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر نے ضلع کٹھوعہ کا دورہ کیا

ڈاکٹر مروگن نے منی سیکرٹریٹ کولگام سے ایک کمیونٹی ہال کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہال اسمارٹ سٹی پروگرام کے تحت 6.09 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ وہیں عوامی دربار میں کئی مرکزی سرکار کی معاونت والی اسکیمز سے استفادہ حاصل کرنے والے افراد میں اسناد تقسیم کئے۔ انہوں نے پی ایم اے وائی کے تحت کئی کنبوں کو گھروں کی چابیاں بھی دیں۔ دورے کے اختتام پر وزیر مملکت نے منی سیکریٹریٹ کولگام میں ڈی سی، بی ڈی سی اور پی آر آئی ارکان سے بھی بات چیت کی۔ Union Ministry Public Outreach Programme in JK

Last Updated : Oct 29, 2022, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.