جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک امام کی جڑواں بیٹیوں نے اپنی پہلی کوشش میں انڈر گریجویٹ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ 2023 میں کامیابی حاصل کی۔کولگام ضلع کے وٹو گاؤں سے تعلق رکھنے والی سابیہ اور سید بسماہ نے امتحان میں بالترتیب 625 اور 570 نمبر حاصل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:South Kashmir’s NEET Topper: نیٹ ٹاپر عبد الباسط نے طلبہ کو کیا مشورہ دیا
ان کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے بہت جدوجہد اور محنت کی ہے۔میرا ہر والدین کو مشورہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسان محنت کرے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، حوصلہ انسان کو کامیاب بناتا ہے۔