ETV Bharat / state

LG Visits Kulgam: ٹارگیٹ ہلاکتوں کا مقصد لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لیے اکسانا ہے، منوج سنہا - اہم خبر جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کوگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے کئی ترقیاتی پروجکٹس کا افتتاح کیا۔LG visit kulgam, inaugurated Projects

target-killings-aimed-at-provoking-security-forces-to-set-base-for-street-protests-says-manoj-sinha
ٹارگیٹ ہلاکتوں کا مقصد لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے اکسانا ہے، منوج سنہا
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 4:11 PM IST

کولگام: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کی ٹارگٹ کلنگ کا مقصد سکیورٹی فورسز کو غلطی پر اکسانا، تاکہ لوگ احتجاج کے طور پر سڑکوں پر نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز جموں و کشمیر میں کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگائیں گی بلکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گی۔ Manoj sinha on target Killing

سنہا نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ماڈل ریزیڈنشیل اسکول اور ٹرائبل یوتھ ہوسٹل کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ LG visit kulgam

ٹارگیٹ ہلاکتوں کا مقصد لوگوں کو سڑکوں پر آنے کے لئے اکسانا ہے، منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے خواتین اساتذہ سمیت معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مشتعل کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ سکیورٹی فورسز کوئی غلطی کا ارتکاب کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کسی بے گناہ کو ہاتھ تک نہیں لگائیں گی اور انتظامیہ کی یہی پالیسی ہے کہ بے گناہوں کو چھوؤ مت اور گناہگاروں کو چھوڑو مت۔

منوج سنہا نے کہا کہ عوام کو جموں و کشمیر میں ہو رہی ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی اپنے آخری مرحلے میں ہے اور سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ جموں و کشمیر میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دورے کے دوران منوج سنہا نے ماڈل ریزیڈنشیل اسکول کا افتتاح کیا۔ 60 کنال کے رقبے پر اس منصوبے پر 17 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ وہیں قبائلی ہوسٹل کولگام کے پروجیکٹ کا ای سنگ بنیاد رکھا۔ منوج سنہا نے سول سروس کے خواہشمندوں کے لیے لائبریری کم ریڈنگ روم کی سہولت کا ای افتتاح کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.