جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں پانچویں روز کورونا کرفیو پر لوگوں نے پابندی سے عمل کیا جس کی وجہ سے بازار سنسان پڑے رہے اور کاروباری ادارے بھی مکمل طور سے بند رہے۔
ضلع انتظامیہ کولگام نے گزشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ضلع میں کورونا کرفیو میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرفیو پر سختی سے عمل کریں۔
کورونا کرفیو کے سبب ضلع کی اہم شاہراوں پر بندشیں عائد کرکے مکمل طور پر کرفیو پر عمل درآمد کیا گیا جبکہ ایمبولینس اور ایمرجنسی کی صورت میں گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔
کورونا کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔