جنوبی و کشمیر کے کولگام میں آج مقامی پٹری فروشوں، ریڑھی والوں نے آج مونسپل کمیٹی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہےStreet vendors protest in kulgam۔
پٹری فروشوں نے سڑک پر انتظامیہ اور میونسپل کونسل کولگام کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں سڑکوں کے کنارے اپنے اسٹال لگانے کی اجازت دی جائے یا انہیں اپنا کاروبار کرنے کے لیے مناسب جگہ فراہم کی جائے slogans against the administration and Municipal Council kulgam۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل ہی مونسپل کمیٹی کے عہدیداروں نے انہیں ایک مخصوص جگہ فراہم کی اور پڑیوں کی نشاندہی کرکے نمبر بھی لگائے گئے لیکن گزشتہ روز سے انہں یہ جگہ بھی خالی کرنے کی ہداہت ملی۔
احتجاجوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک مہنے قبل فراہم کی گئی متبادل جگہ ان کے لیے موزوں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں قصبے کے تجارتی علاقوں میں اپنے سٹال لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا 'ہمیں کوئی مناسب متبادل جگہ دی جائے یا پچھلی جگہ پر کام کرنے دیا جائے جیسا کہ پچھلے ایک سال سے ہمیں زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔'
ریڈی والوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کی تکالیف پر غور کریں اور ان کے حقیقی مطالبات کا ازالہ کریں۔