جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے پنچایت کوآرڈینیشن کمیٹی کے ترجمان ریاض احمد بٹ نے دیوسر میں پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چند افراد نے پنچایت ممبران کی کردار کشی کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پنچایت کے کاموں میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جو حقیقت سے دور ہے۔
انہوں نے کہا پنچایت کے کام افسران کی نگرانی میں ہوتے ہیں لہٰذا پنچایت ممبران الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور ضلع ترقیاتی کمشنر و رورل ڈیولپمنٹ افسران سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں۔
انہوں نے کہا اگر کوئی بھی پنچایت ممبر کرپشن کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔