ضلع کولگام میں سنمن نہر منجمدSinman Canal Frozen in Kulgam ہونے اور پانی کی نکاسی نہ ہونے سے نہر کا پانی نیلو، کاکرن سمیت کئی دیہات میں داخل ہونے کے امکان Flood Threat Looms over Kulgam Villages کے پیش نظر محکمہ اریگیشن جانب سے پانی کی نکاسی کے لیے عملہ سمیت مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق سنمن کنال کئی مقامات پر منجمد ہو گئی ہے جس کے سبب نہر کا پانی سڑکوں پر آنے سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سنہ 2014 کے تباہ کن سیلاب کے باعث سنمن کنال مختلف مقامات پر خستہ ہو چکی ہے۔ اس کے باندھ کمزور ہو چکے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے اس کی مرمت کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
انہوں نے محکمہ اریگیش سمیت ضلع انتظامیہ سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے اور عوام کو سیلاب Flood Threat Looms over Kulgam Villages کے ممکنہ خطرے سے بچانے کے اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Power Canal Road in Ganderbal Develops Major Cracks: شاہ پورہ شاہراہ پر شگاف پڑنے سے لوگوں میں دہشت
ادھر، محکمہ اریگیشن کے افسران نے کہا کہ علاقے میں نہر منجمد ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی انہوں نے عملہ اور مشینری کو پانی کی نکاسی کے لئے روانہ کر دیا۔