ETV Bharat / state

SIA Raids in Kulgam کولگام میں ایس آئی اے کا چھاپہ، مسجد دارالسلام کی جائیداد منسلک - جماعت اسلمای پراپرٹی منسلک

اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے سنیچر کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنطیم جماعت اسلامی کی جائیدادوں کو منسلک کیا ہے۔ ان جائیدادوں کو ایس آئی اے نے مختلف کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ضبط کیا۔SIA Raids in Kulgam

SIA raids in kulgam
SIA raids in kulgam
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 3:47 PM IST

کولگام میں ایس آئی اے کا چھاپہ، مسجد دارالسلام کی جائیداد منسلک

کولگام: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے آج جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کو منسلک کیا۔ ایس آئی اے کے مطابق ان جائیدادوں کو مختلف کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں ضبط کیا گیا۔Sia Raid In Kulgam

تفصیلات کے مطابق ایس آئی اے نے کولگام میں دارالسلام مسجد کی کروڑوں کی جائیدادوں کو منسلک کیا ہے۔ ایس آئی اے نے ضبط کی گئی پراپرٹی پر ایک بورڈ بھی چسپاں کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جائیداد اب سرکاری قبضے میں آگئی ہے اور اس کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔Darul Salam Masjid Property Attached

ایس آئی اے کے مطابق علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائی کی جارہی ہے۔Terror Funding case

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے متعدد مقامات، جن میں سرہامہ، مرہامہ، آرونی بجبہاڑہ، ویدئے سریگفوارہ شامل ہیں، پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران تین مقامات پر جماعت اسلامی کے نام پر درج غیر منقولہ جائیداد کو منسلک (اٹیچ) کر دیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی ہے۔Sia Raid In Anantnag

مزید پڑھیں: Jamat e Islami Property Attached : جماعت اسلامی کی کئی جائیداد اٹیچ

ایس آئی اے نے 2022 میں کالعدم مذہبی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی کے نام پر درج کئی جائیدادوں کو یو اے پی اے قانون کے تحت ضبط کیا۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے 188 مقامات پر جماعت اسلامی کے نام پر درج زمین اور جائیدادوں کی نشان دہی کی ہے اور اس سلسلے میں تقریباً 100 سے زائد جائیدادیں ضبط کی گئی ہے۔Jamat Islami Property Seized In Kashmir

واضح رہے کہ 28 فروری 2019 کو مرکزی وزارت داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت جماعت اسلامی کو پانچ سال کے لئے کالعدم قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیر میں عسکریت پسند تنظیموں کے رابطے میں ہے اور کشمیر اور دوسری جگہوں میں انتہا پسندی اور ملیٹنسی کی تائید کرتی ہے۔Ban on Jamaat Islami jk

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.