سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور کھار دار تاروں سے علاقے کے تمام آمد و رفت کے راستے بند کردیے گئے۔
سرچ آپریشن اور محاصرہ میں ایس او جی، پولیس، فوج اور دیگر کئی سکیورٹی ایجنسیاں علاقے میں موجود ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں روشنی دینے کے لیے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ضلع میں 24 گھنٹوں کے اندر مختلف مقامات پر دو اور آپریشن کیے جا چکے ہیں اور یہ تیسرا آپریشن ہے۔
کل شام بھی اسی طرح کا محاصرہ علاقے مالون میں کیا گیا جو رات بھر جاری رہا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے یاری پورہ، خان پورہ میں سخت ترین محاصرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں کئی عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اننت ناگ کے سنگم علاقے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں کھڈونی کولگام کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے تب سے کولگام کے مختلف علاقوں میں شبانہ چھاپوں کے علاوہ محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔