تفصیلات کے مطابق سحری کے وقت میں یہاں سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور ابھی بھی گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
دراصل سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ ریڈونی علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔
علاقے کے سارے آنے جانے کے راستوں کو کھار دار تاروں سے بند کیا گیا اور کسی بھی افراد کو محاصرہ کی طرف آنے جانے کی اجازت نہں دی جارہی ہے۔
علاقے میں سفیدے کی ہزاروں نرسریاں قائم ہیں جس کے پیش نظر کوئی بھی شخص آسانی سے علاقے میں چھپ بھی سکتا ہیں اور فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوسکتا ہے۔ علاقے میں اس طرح کے محاصرے ہوتے رہتے ہیں۔