ETV Bharat / state

کولگام: یاری پورہ کانجی کولہ میں محاصرہ شروع

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 12:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ کانجی کولہ میں سکیورٹی فورسز نے محاصرہ شروع کیا ہے۔

کولگام : یاری پورہ کانجی کولہ میں محاصرہ شروع

جنوبی کشمیر کولگام کے مختلف علاقوں میں آئے روز محاصرے کیے جاتے ہیں لیکن کافی عرصے سے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہں ہوا۔

آج بھی ضلع کے کانجی کولہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری آئی اور محاصرہ شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے سارے آنے جانے کے راستوں کو خاردار تاروں سے بند کیا گیا اور فی الحال گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔

وہیں سکیورٹی ذارئع کے مطابق گاوں سے متصل علاقے شوپیان میں اغوا شُدہ فوجی اہلکار جو گزشتہ دنوں ہرمین شوپیان میں اغوا ہوا تھا ان کے ملبوسات اسی جگہ سے ملے ہیں۔

اُدھر کل شام کھوڈونی کے علاقے میں بھی محاصرہ کیا گیا۔ رات بھر محاصرہ تھا جو صبح سویرے اختتام ہوا۔

مقامی ذارئع کے مطابق جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کئی عسکریت پسندوں کے گروپ گشت کر رہے ہیں جس کی تصدیق کی گئی ہے۔

سکیورٹی ایجنسیوں نے اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ 'کولگام ضلع میں نہ صرف کشمیر سے وابستہ عسکریت پسند ہیں بلکہ بیرونی ملک کے عسکریت پسندوں کا بڑا گروپ بھی چھپا ہوا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.