ETV Bharat / state

Kulgam Encounter Update عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کا موقع دیا گیا، کولگام ایس ایس پی - کشمیر عسکریت پسندی

ضلع کولگام میں پیش آئے تصادم سے متعلق حفاظتی اہلکاروں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ South Kashmir Encounter

’عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کا موقع دیا گیا‘

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 3:08 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اوہوٹو نام کے علاقہ میں پیش آئے تصادم سے متعلق حفاظتی اہلکاروں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’انکاؤنٹر کے دوران حفاظتی اہلکاروں کا عام لوگوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تصادم سے قبل عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کا موقع فراہم کیا گیا جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ Security Agencies on Awhatoo Kulgam Encounter

’عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کا موقع دیا گیا‘

پریس کانفرنس کے دوران کولگام پولیس کے ایس ایس پی نے کہا کہ خودسپردگی کے مواقع فراہم کرنے کے باوجود عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں جو جلد ہی ایک انکائونٹر کی شکل اختیار کر گیا۔ Slain militants refused surrender Offer say Security Agencies on Awhatoo Kulgam Encounter

پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی کولگام، ڈاکٹر سندیپ چوکرورتی، نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ ہلاک کیے گئے عسکری پسندوں کی شناخت محمد شفیع غنی اور محمد آصف وانی ساکن تکیہ، کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے ساتھ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم آرائی کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران دو اے کے سیریز رائفلز، دستی بم سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.