ETV Bharat / state

کولگام: سڑک کی حالت خستہ ہونے سے مقامی آبادی پریشان

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک کی تعمیر کی گئی، لیکن جلد ہی اس کی حالت خراب ہو گئی۔

roads
خستہ حال سڑک
author img

By

Published : Mar 21, 2021, 3:51 PM IST

ضلع کولگام کے کنڈ علاقہ میں سڑک کی حالت خستہ ہونے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک پر گہرے کھڈے بن گئے ہیں جس کے سبب لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔

خستہ حال سڑک

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک کی تعمیر کی گئی، لیکن جلد ہی اس کی حالت خراب ہو گئی۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ سڑک سے اٹھنے والے گرد و غبار سڑک کے دونوں اطراف بسنے والی آبادی کے لیے سوہان روح بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی گنڈ: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 سالہ بچہ زخمی

مقامی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سڑک خستہ حالی کے باعث انہیں نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک پر فوری طور پر میگڈم بچھایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.