انہوں نے مرکزی قیادت اور راجیہ سبھا میں بھی لیڈرشپ اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، نظیر احمد لاوئے نے کہا کہ ریاست میں کرپشن کا خاتمہ لازمی ہے اور آفسران کو تندہی سے کام کرنا چاہیئے۔
منی سکریٹریٹ کولگام میں آج ایم پی لیڈز کے تحت خرچ کی جارہی رقومات اور مرکزی معاونت والی اسکیموں کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں راجیہ سبھا ممبر کے علاوہ ڈی سی اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔
مٹینگ میں مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیمز جو اس وقت ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعہ چلائی جاتی ہیں۔
انہوں نے پروگراموں کے تحت اب تک حاصل ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی احوال دیا۔
نظیر احمد نے افسران سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کریں تاکہ لوگوں کو ان کی اسکیموں کے بارے میں تسلیم کیا جائے تاکہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
مٹینگ میں ضلع سے وابسط تمام بی۔ ڈی۔ سی ممبران نے بھی شرکت کی۔