جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں خواجہ سرائوں کے لیے ایک معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں خواجہ سرائوں کو سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اسکیموں سے متعلق جانکاری دی گئی۔
اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، محکمہ سوشل ولفئر اور ایک مقامی این جی او کے اشتراک سے راشن کٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
معلوماتی کیمپ میں آئے شرکاء نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا۔
مزید پڑھیں؛ ڈی سی کولگام نے ویکسینیشن مراکز کا اچانک دورہ کیا
انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے معلوماتی اور امدادی کیمپس کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔