ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti Dept in Kulgam: ’پندرہ ہزار افراد کو پیاسا کیوں رکھا جا رہا ہے؟‘

’’صبح سویرے لوگوں کو کام کاج، دفتر یا کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل آس پاس کے دیہات سے موٹر سائکل، گاڑیوں یا کھندوں پر اٹھا کر پانی گھر پہنچانا پڑتا ہے۔ Protest Against Jal Shakti Dept in Kulgamمحکمہ جل شکتی 15ہزار پر مشتمل آبادی کو پیاسا رکھنے پر بضد کیوں ہے!‘‘

Protest Against Jal Shakti Dept in Kulgam: ’پندرہ ہزار افراد کو پیاسا کیوں رکھا جا رہا ہے؟‘
Protest Against Jal Shakti Dept in Kulgam: ’پندرہ ہزار افراد کو پیاسا کیوں رکھا جا رہا ہے؟‘
author img

By

Published : Mar 26, 2022, 8:04 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع کولگام میں کھوری بٹہ پورہ علاقے کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج Protest Against Jal Shakti Dept in Kulgamکرتے ہوئے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

کھوری بٹہ پورہ، کولگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

کھوری بٹہ پورہ کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے 15ہزار افراد کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے کے لوگ مقامی نالے کا پانی استعمال کر رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ کئی سال قبل انتظامیہ نے کھوری بٹہ پورہ سمیت مختلف دیہات کو نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کی غرض سے ایک اسکیم کو منظوری دی تھی جس کے تحت کئی دیہات میں پائپ لائن نصب کی گئی تاہم انکے مطابق محض کھوری بٹہ پورہ علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔ انکے مطابق ضلع انتظامیہ نے کھوری بٹہ پورہ کے لیے بھی پائپ لائن نصب کرنے کی منظوری دی تھی جسے ان کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں کیا گیا۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کھوری بٹہ پورہ کے باشندوں نے بتایا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کی غرض سے روزانہ قریب پانچ کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’صبح سویرے لوگوں کو کام کاج، دفتر یا کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل آس پاس کے دیہات سے موٹر سائکل، گاڑیوں یا کھندوں پر اٹھا کر پانی گھر پہنچانا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ جل شکتی نے 15ہزار پر مشتمل آبادی کو پیاسا رکھنے پر بضد کیوں ہے؟‘‘

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ انہوں نے انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں کی نوٹس میں بھی لایا، جو انکے مطابق ’’بے سود ثابت‘‘ ہوا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے ماہ مبارک رمضان سے قبل لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی غرض سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.