جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے حالیہ کارروائیوں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس اہلکاروں نے قریب ایک بجے کھڈونی قومی شاہراہ پر ایک ناکہ لگایا جہاں ایک شخص مشکوک حالت میں وانپوہ کی طرف دو بیگ لے کر جارہا تھا۔
پولیس اہلکاروں کو دیکھ منشیات فروش نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی۔لیکن پولیس نے پیچھا کیا اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
اس دوران تلاشی کاروایی میں مشتبہ افراد کے تحویل سے پندرہ کلو بھانگ ملا۔ پولیس نے 'این ڈی پی ایس' ایکٹ کے تحت سرتاج احمد بٹ پر ایک مقدمہ درج کیا۔
ملزم سرتاج احمد ولد محمد رمضان بٹ کو گرفتار کیا گیا۔اُدھر کولگام پولیس نے علاقے کے کئی ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں کسی بھی معاشرتی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔