جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کھڈونی علاقے کی سڑک کی حالت خستہ ہے۔ اس سڑک کے تعلق سے علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق ایک زمانے میں کھڈونی سنگم سڑک بہت ہی اہمیت کی حامل تھی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع کولگام کے کھڈونی سے سنگم تک گزرنے والی سڑک اننت ناگ اور بیجبہاڑہ سے بائی پاس کی حیثیت رکھتی تھی۔ لیکن حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے اس سڑک کی حالت خستہ ہو گئی۔ سنہ 2019 میں سیلاب نے اس کی حالت اور خراب کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن: ٹھیکیداروں نے دوبارہ کام شروع کیا
لوگ باتاتے ہیں کہ اگر تھوڑی سی بھی بارش ہوتی ہے تو یہاں چلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں شائد یہ پہلی سڑک ہے جو حکام کی نظروں سے اوجھل ہے۔
مقامی شخص اشفاق نے بتایا کہ 'دفعہ 35 اے کو ہٹانے کے بعد ہم نے ایک اُمید کی تھی کہ علاقے میں تعمراتی کاموں کو جلد از جلد شروع کیا جائے گا مگر ایسے حکم نامے کاغزوں تک ہی محدود ہیں'۔