جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے حجام پورہ محلہ کے لوگ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بجلی محکہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے ہم سے دو مرتبہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے نقدی رقم بھی وصول کرچکے ہیں لیکن ٹرانسفارمر کی حالت نہیں بدلی اور کچھ دن بعد ٹرانسفارمر دوبارہ خراب ہوگیا۔
مقامی شخص نے کہا کہ جدید دور میں بھی ہمارے بچے شمع کی روشنی میں تعلیم حاصل کرنے پے مجبور ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر لوگوں کو ایسی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے جس پریشانیوں سے ہم لوگ دوچار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ متعدد دفعہ بجلی محکمہ کے افسران کو ٹرانسفارمر کی خرابی کے متعلق بتاچکے ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا، بلکہ متعلقہ محکمہ کے ملازم نے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے گاؤں والوں سے ہی دس ہزار نقد کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انھوں نے بجلی محکمہ کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب محکمہ کو سرکار کی جانب سے باضابطہ طور پر تیل اور مرمت کے لیے پیسے ملتے ہیں تو پھر یہ لوگ عام لوگوں سے کس بنیاد پر ٹرانسفامر کی مرمت اور تیل کے لیے پیسے وصول کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے لیفٹینینٹ گورنر سے گاؤں کے لیے ایک بجلی ٹرانسفارمر کا انتظام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ جدید دور میں حجام پورہ کے لوگ بھی بجلی کی روشنی سے مستفید ہوسکیں۔