ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: اسٹریٹ لائٹس خراب، عوام کو مشکلات کا سامنا

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب مقامی باشندوں اور راہگیروں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:49 PM IST

قاضی گنڈ: اسٹریٹ لائٹس خراب، عوام کو مشکلات کا سامنا
قاضی گنڈ: اسٹریٹ لائٹس خراب، عوام کو مشکلات کا سامنا

ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں نصب اسٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے بےکار پڑی ہیں جس کے سبب مقامی آبادی خاص کر دکانداروں کو دوران شب گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قاضی گنڈ کے مین بازار اور اس سے متصل کئی اہم مقامات پر موجود اسٹریٹ لائٹس پر لاکھوں روپئے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو ان کا فائدہ حاصل نہیں ہو پا رہا ہے۔

علاقہ کے بس اسٹینڈ سمیت کئی دیگر مقامات بشمول اپر بازار، بونہ بازار اور ایمرجنسی ہسپتال پر اگرچہ درجنوں اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں تاہم وہ کئی مہینوں سے بیکار پڑی ہوئی ہیں۔

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام میں جلد شام ہونے اور اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے سبب انہیں تجارتی مراکز جلد ہی بند کرنے پڑتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب اندھیرا ہونے کے بعد باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اندھیرے میں نہ صرف کتوں کے کاٹنے کا خوف رہتا ہے بلکہ مارکیٹ میں چوری ہونے کا بھی خدشہ لاحق رہتا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’سرکار کی جانب سے عوامی بہبود کے لیے لاکھوں روپے واگزار کیے جاتے ہیں، تاہم محکمہ کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے ایک الیکٹریشن کو بھی تعینات نہیں کیا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.