تفصیلات کے مطابق آگ عبدالستار وانی کے گھر میں آگ لگی، جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے اس قدر بھیانک تھے کہ پورا علاقہ سہم گیا۔
آگ بجھانے والے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روکا۔ آگ کی واردات میں لاکھوں روپیے کی املاک تباہ ہو گئی۔
اس دوران پولیس نے کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔