ETV Bharat / state

Haj2023 کولگام میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : May 2, 2023, 6:49 AM IST

کولگام میں انتظامیہ کی جانب سے منعقد حج تربیتی کیمپ کے تعلق سے تحصیل دار نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عازمین حج کے لئے ہر سال انتظامیہ کی طرف سے اسکرین پر آ ڈیو اور ویڈیو کی مدد سے بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ حج کے دوران آپ کو کیا کیا ارکان ادا کرنے ہیں، اور کیسے عبادت کرنی ہے تاکہ عازمین حج کی ادائیگی کے دوران عازمین کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام
عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام
عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام

کولگام:وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع کولگام میں بھی حاجیوں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے لیے انتظامیہ نے جامع مسجد میں تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے عازمین حج نے شرکت کی۔اس موقع پر عازمین حج کو حج کرنے کے حوالے سے جانکاری دی گئی، ساتھ ہی حج کے فرائض انجام دینے کے بھی تربیت دی گی۔

اس ضمن میں ایک عازم نے کہا کہ سال 2019 کے بعد پھر سے مجھے حج پر جانے کی سعادت نصیب ہوئی ہے، جس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔وہیں اس سال انشاءاللہ جموں کشمیر سے تقریباً 11,500 عازمین حج کو حج پر جانے کی سعادت نصیب ہوگی۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں حج تربیتی پروگرام منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ حج سے متعلق تمام تفصیلات اور حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے بھی ہم تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے عازمین حج نے کیمپ میں حاصل ہونے والی معلومات کو مفید بتایا۔ اس میں حج کے مسائل اور ارکان سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کولگام سے حج پر جانے والے عازمین کا کوٹا تقریا پانچ سو ہے۔ کوگلگام سے اتنے ہی عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہونگے۔رواں برس حج پر جانے عازمین کی تعداد گزشتہ چار برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.