جنوبی کشمیر کے چھچہ مولہ دمحال ہانجی پورہ کولگام میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے ایک ٹریکٹر نے جاوید نام کے شخص کو اتنی زور دار ٹکر ماری کہ وہ شدید زخمی ہو گیا، جنہیں ضلع ہسپتال کولگام لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹریکٹر نے جاوید احمد گنائی ساکنہ چچہ مولہ کولگام کو زور دار ٹکر ماری، اگرچہ اسے فوری طور ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نا لا کر دم توڑ بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام: جوتے کی دکان میں آتشزدگی
مقامی لوگوں نے کہا کہ ٹریکٹر تیز رفتار سے جا رہا تھا اور جاوید کو ٹکر مارتے ہوئے رفتار سے نکلا۔ عین شاہدین کے مطابق جاوید سڑک کے کنارے سے چل رہا تھا لیکن ڈرائیور تیز رفتار سے جا رہا تھا اور اسے ٹکر مار کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔