ETV Bharat / state

حادثات کی اصل وجہ ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی - محفوظ ڈرائیونگ ٹریفک شعور بیداری کے تحت

قاضی گنڈ میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ٹریفک اور ڈروائیونگ سے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں شامل ڈرائیوروں کو نصیحت کرتے ہوئے تنظیم کے کارکنان نے کہا کہ آئے دن پیش آنے والے سڑک حادثات کے باعث ڈرائیوروں سے بھروسہ اٹھتا جارہا ہے۔

One day workshop
ڈرائیونگ کے دوران غفلت و لاپرواہی حادثات کی اصل وجہ
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 9:43 PM IST

محفوظ ڈرائیونگ ٹریفک شعور بیداری کے تحت قاضی گنڈ کولگام میں غیر سرکاری تنظیم کے بینر تلے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ' سڑک حادثات انسانی غلطیاں، غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ، تیز رفتاری کے علاوہ شراب نوشی و سیل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' آئے روز پیش آنے والے سڑک حادثات کے باعث جہاں ڈرائیوروں سے بھروسہ اور اطمینان ختم ہورہا ہے وہیں، گاڑیوں میں سفر کرنے والے طلبہ و مسافروں کی زندگیوں سے ڈرائیورس کھلواڑ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترال: غریب شہری کی زمین لی، نوکری دوسرے کو ملی

مقررین نے ڈرائیوروں سے تلقین کی کہ' وہ گاڑیاں چلاتے وقت اپنے ساتھ سواریوں کی حفاظت کا خیال رکھیں۔تربیتی پروگرام کے دوران ڈرائیوروں کے جسمانی فٹنس پر بھی توجہ دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.