ETV Bharat / state

'پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو سہولیات پہنچانا ہے' - ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام

جموں و کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے ـ’بیک ٹو ولیج‘ کے بعد انتظامیہ نے شہری اور میونسپل علاقوں میں ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے کیا کولگام کا دورہ

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 6:44 PM IST

پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے ’میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام کے تحت جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کا دورہ کرکے کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔

پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے کیا کولگام کا دورہ

میرا قصبہ میری شان پروگرام کے پہلے مرحلے میں پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل نے پیر کو ضلع کولگام کا دورہ کیا۔

روہت کنسل نے کولگام میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کی مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

عوامی دربار میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی، علاوہ ازیں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ سمیت انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ ’’میرا قصبہ میری شان‘‘ پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو سہولیات پہنچانا ہے۔

پرنسپل سکریٹری نے لوگوں کو ترقیاتی امور اور مسائل کا ازالہ کرنے کی غرض سے پروگرام میں آگے آنے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے عوام سے انتظامیہ کا تعاون دینے پر بھی زور دیا۔

روہت کنسل نے کولگام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹس کی سنگ بنیاد رکھی اور مختلف پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.