ETV Bharat / state

کولگام: زمین کے تنازع میں سوتیلے بھائی کا قتل - جائداد کے متعلق سوتیلے بھائیوں کے درمیان لڑائی

کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں زمین و جائداد کے متعلق دو سوتیلے بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں ایک بھائی کی موت ہوگئی۔ ملزمین کے خلاف دمحال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیے جانے کے بعد پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

file photo
فوئل فوٹو
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 6:49 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں زمین و جائیداد کے متعلق سوتیلے بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی جس میں ایک بھائی کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ شخص کی عمر 55 برس تھی۔

مقتول کا بیٹا

مقتول کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ مقتول کا سوتیلا بھائی غلام حسن چوپان نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہمارے گھر پر حملہ کیا، جس میں عبدالرشید چوپان شدید طور سے زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔ بعد ازاں دمحال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے انھیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے عبدالرشید چوپان کو مردہ قرار دے دیا۔

اس کے بعد پولیسں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام حسن چوپان اور اس کے بیٹے منظور احمد چوپان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دمحال ہانجی پورہ کے پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کر لیا ہے۔

مقتول کے گھر والوں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.