جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مختلف مقامات سے دو گمشدہ بچوں کی تلاشی کے لیے کاروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق کولگام کے ایک نجی مدرسہ کے منتظمین نے پولیس اسٹیشن میں ایک بچہ کے گمشدہ ہونے کی رپوٹ درج کرائی ہے کہ ادارہ سے ایک بچہ جس کا نام روشن دین ولد جمال دین ہے اور اس کی عمر دس برس ہے جو ندی مرگ کا رہنے والا ہے۔ اس ضمن میں کولگام پولیس نے کیس درج کرکے تحققات شروع کر دی ہے،
اس کے علاوہ دمحال ہانجی پورہ کے پولیس اسٹیشن میں ایک شخص منظور احمد میر نے اپنے بیٹے کے گمشدہ ہونے کی شکایت درج کرائی، پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
کولگام پولیس نے اس ضمن میں عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان دونوں بچوں کے بارے میں کوئی کچھ جانتا ہے تو وہ قریب کے پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔