ETV Bharat / state

کولگام: بندوق برداروں نے دو شہریوں کو ہلاک کیا

کچھ برس قبل عسکریت پسندوں نے سراج گورسی کے گھر پر حملہ کیا تھا اور ان کی بیوی اور بہن کو مارا تھا۔

Militants kill 2 civilians in Kulgam: police
کولگام: بندوق برداروں نے دو شہریوں کو ہلاک کیا
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 9:40 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ کے دنیو کنڈی مرگ علاقہ میں نامعلوم بندوق بردوروں نے دو شہریوں کو ہلاک کیا۔

مارے گیے افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ مسلح افراد کا گروہ گاؤں میں نمودار ہوا اور فارسٹ گارڈ غلام حسن وگے اور ان کے پڑوس میں رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن سراج احمد گورسی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں دونوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

کولگام: بندوق برداروں نے دو شہریوں کو ہلاک کیا

ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس دوران سکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے سراج گورسی کو عسکری تنظیموں کی طرف سے دھمکیاں بھی مل رہی تھی۔

اس سے قبل عسکریت پسندوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا تھا اور ان کی بیوی اور بہن کو مارا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ سراج کئی برسوں سے سماجی کارکن کے بطور علاقے میں کام کررہا تھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے بھی وابستہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.