جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے ویسو قاضی گنڈ میں زیر تعمیر نئے پنڈت کوارٹرز پر غیر قانونی قبضہ جمایا گیا ہے۔
قاضی گنڈ میں رہائش پذیر مہاجر کشمیری پنڈت دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔ دراصل کشمیری پنڈت ویلفیئر فورم کے صدر سنجے رینا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسو ویلفیئر کمیٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی محض 27 افراد پر مشتمل ہے، جس نے پوری کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں کو بدنام کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی میعاد میں توسیع
انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کے خلاف نہیں ہے، تاہم حقائق کو چھپایا جارہا ہے۔