ETV Bharat / state

کولگام: مہا شیوراتری ملن کا پروگرام منعقد

جموں و کشمیر میں نامساعد حالات شروع ہونے سے پہلے کشمیری پنڈت مسلم پڑوسیوں کے ہمراہ اس تہوار کو کافی جوش و خروش سے مناتے تھے اور آپس میں ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے تھے۔

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 10:22 PM IST

کولگام : مہا شیوراتری ملن کا پروگرام منعقد، رنگارنگ تقریب سے حاضرین ملحوظ

کولگام ضلع کے ویسو مائیگرنٹ پنڈت کیمپ میں آج مہاشیوراتری ملن پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا مقصد کشمیر کے روایتی بھائی چارے کو اجاگر کرنا تھا۔ ویسو ویلفیئر کمیٹی کے اہتمام سے اس ملن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل گوئل، کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز اسد، ایس ایس پی کولگام، پولیس و سیول افسران کے علاوہ سماج کے ہر طبقے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

خطے میں نامساعد حالات کے بعد یہ پہلا ملن تھا۔ اس دوران مسلم برادری نے پنڈت برادری کے لوگوں کو تہوار کے حوالے سے مبارکباد پیش کی۔ مہا شیوراتری کے ملن میں فنکاروں نے اپنے سُر سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی اور امید کی کہ یہ تہوار جموں وکشمیر میں امن اور سلامتی کا باعث بنے۔

فوج کے سی او نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وادی چھوڑ چکی پنڈت برادری کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

ویسو ویلفیئر کمیٹی کے صدر سنی رینا کا کہنا تھا 'اس ملن کا مقصد کشمیر کی صدیوں پرانے بھائی چارے کو زندہ رکھنا ہے تاکہ جس طرح ہم ماضی میں یہ تہوار مقامی مسلمانوں کے ہمراہ مناتے تھے اسی طرح ایک پہل کی جائے تاکہ اس کھوئے ہوئے ماحول کو دوبارہ واپس لایا جائے'۔

ڈی سی کولگام شوکت اعجاز کا کہنا تھا 'ویسو مائگرنٹ کالونی میں وادی چھوڑ چکے کشمیری پنڈت ملازمین رہائش پزیر ہیں اور تہوار کے مناسبت سے یہ لوگ جموں جاکر اپنے اہل وعیال کے ہمراہ تہوار مناتے ہیں تاہم امسال انہوں نے خوش آمدید کے بطور پہلے یہاں کیمپ میں ملن پروگرام رکھا۔ جس میں ہر مزہب کے افراد نے شرکت کی'

یہ بھی پڑھیے
آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں کوتاہی کیوں؟

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پنڈت برداری کے لئے معقول انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے مہا شیوراتری تہوار رواں مہینے کے 11 تاریخ کو منایا جارہا ہے ۔نامساعد حالات شروع ہونے سے پہلے کشمیری پنڈت مسلم پڑوسیوں کے ہمراہ اس تہوار کو کافی جوش و خروش سے مناتے تھے اور آپس میں ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.