جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں آوارہ کتوں کا قہر جاری ہے، آج مین ٹاون کولگام میں آوارہ کتوں کے حملوں سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ قصبے کے نایک پورہ، ریشی پورہ، آستان بازار، چولگام اور اشموجی میں آوارہ کتوں نے درجنوں افراد کو زخمی کیا ہے، جنھیں علاج و معالجہ کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کی جانب سے کچرے کو بروقت ہٹایا نہیں جاتا ہے، جس کی وجہ سے علاقوں میں کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آوارہ کتوں کے اضافے کی وجہ سے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بسا اوقات راہگیروں پر کتے حملہ آور بھی ہوجاتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں پر جلد از جلد قابو پایا جائے، تاکہ راہگیروں کے ساتھ ساتھ گاوں کی بچے بھی خود کو محفوظ رکھ سکیں۔