ETV Bharat / state

جی سی مرمو نے آیوش ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا - لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو نے آج ضلع کولگام کا تفصیلی دورہ کیا۔

جی سی مرمو نے آیوش ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:13 PM IST

تفصیلات کے مطابق جی سی مرمو نے ضلع کے چولگام علاقے میں تعمیر ہو رہے آیوش ضلع اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا اور اسکے بعد ڈاک بنگلہ کولگام میں آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

جی سی مرمو نے آیوش ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اسکیموں کی عمل آوری، تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے میں تیزی لائیں۔ لیفٹنٹ گورنر نے سماج، کاروبار، پی آر آئی اداروں اور کسانوں و باغبانی کے شعبوں نمائندوں کے وفود سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔

کشمیر: کورونا سے مزید دو اموات

وہیں ان وفود نے لیفٹنٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔ اس موقعہ پر ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، ڈی سی شوکت اعجاز بٹ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

ادھر راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے نے لیفٹنٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے آیوش ہسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں میں پیش رفت کی سراہنا کی۔ لیفٹنٹ گورنر نے بعد میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکواٹر کولگام میں بھی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ حالات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.