مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمان فاروق کی ہلاکت کے بعد بھی کئی بار اس خونخوار تیندوے نے بستی پر حملے کرنے کی کوشش کی جس کو مقامی لوگوں نے ناکام بنا دیا۔
مقامی نے بتایا کہ 'اس بستی میں گزشتہ کچھ برسوں میں کئی اموات ہو چکی ہیں جس سے یہاں کے لوگ خوف زدہ ہیں'۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہاں شام کو عورتیں اپنے بچوں کے ساتھ جاتی ہیں۔ لیکن آج کل وہ نہیں نکل رہی ہیں۔ شام کو لوگ اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔ وہ کافی خوف زدہ ہیں'۔
ادھر محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں اپنے اہلکاروں کو اس خونخوار تیندوے کو دبوچنے کے لیے تعینات کیا تاکہ اور کوئی واردات نہ ہو سکے۔
محکمہ وائلڈ لائلڈ لائف کے افسر نے بتایا کہ 'ہم نے یہاں افسران کی ہدایت پر ایک پنجرا نصب کیا ہے۔ ہمیں یہاں ایک کیمپ لگانا ہے۔ ہم سے جتنا ہو سکے گا ہم کریں گے'۔
انہوں نے مذید بتایا کہ 'ہم نے یہاں ایک پھندہ لگایا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ آج رات ہی یہاں پھنس جائے گا'۔