انتظامیہ نے لوگوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسا کیا۔ انتظامیہ لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ رہی ہے۔
ضلع انتظامیہ نے پورے قصبہ اور دیہی سطحوں پر علاقوں کی صاف و صفائی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی اور سینیٹایزینشن کا عمل شروع کیا۔
ادھر ضلع میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمی پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز کے مطابق کئی افراد کا اسکریننگ ٹیسٹ اور کورینٹائن کا عمل برابر جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا قرار دی جا چکی ہے۔ چین کے وہان شہر سے پھیلنے والے اس وائرس سے دنیا بھر میں 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کووڈ-19 سے متاثرین کی تعداد 500 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔