ETV Bharat / state

کولگام میں پنچوں کا الزام، کہا ’دھوکے سے بھاجپا جوائن کرایا گیا‘ - سی پی آئی ایم

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے چند پنچوں نے بھاجپا کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا میں ان کی شمولیت والی ویڈیو دھوکے سے تیار کی گئی ہے۔ جبکہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

کولگام میں پنچوں کی پریس کانفرنس:  ’دھوکے سے بھاجپا جوائن کرایا گیا‘

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 8:11 PM IST

ضلع کولگام میں سی پی آئی (ایم) کی ٹکٹ پر پنچایتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کچھ پنچوں نے پریس کانفرنس بی جے پی پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ پنچوں نے بھاریہ جنتا پارٹی میں ان کی شمولیت اختیار کرنے والی ویڈیو کی تردید کرتے ہوئے اپنی صفائی پیش کی۔ پنچوں کے مطابق وہ سی پی آئی ایم سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔

کولگام میں پنچوں کی پریس کانفرنس: کہا ’دھوکے سے بھاجپا جوائن کرایا گیا‘

ضلع کولگام کے اشموجی حلقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ پنچوں کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی کام سے ڈی سی آفس گئے تھے جہاں دفتر کے باہر 26 جنوری کی پریڈ میں ان کے حصہ نہ لینے سے متعلق ایک خاتون نے ان سے سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا ویڈیو بنانا ناگزیر ہے۔

پنچوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی خفیہ مقام پر لے جا کر ہار پہنائے گئے اور بعد ازاں وہ ویڈیو وائرل کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ان پنچوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ میں جنگلی جانوروں کی ممنوعہ کھالیں برآمد

اشموجی سے تعلق رکھنے والے پنچوں نے بی جے پی کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سی پی آئی ایم کو ترک کر کے بھاجپا میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہماری ویڈیو دھوکے سے تیار کی گئی ہے۔ ہم نے سی پی آئی ایم کی ٹکٹ پر انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اسی پارٹی کے وابستہ رہیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.