جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام کے کنڈ علاقہ میں واقع ولی کامل حضرت نور شاہ ولیؒ بغدادی کا عُرس پاک Shrine of Noor Shah Wali Baghdadi in Kulgam نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
کنڈ، کولگام میں واقع زیارت شریف حضرت نور شاہ ولی بغدادی پر وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت URS Noor Shah Wali Baghdadi کی۔
زیارتگاہ پر شب بھر درود و اذکار کی محافل آراستہ ہوئیں، وہیں نعت و مناجات اور دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے وہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب محدود زائرین کو ہی ایک ساتھ زیارتگاہ میں جمع ہونے کی اجازت دی گئی۔