ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 سالہ بچہ زخمی - جنوبی کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں آوارہ کتوں نے ایک معصوم بچے پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

قاضی گنڈ: آوارہ کتوں کے حملے میں 2 سالہ بچہ زخمی

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 5:44 PM IST

ضلع کولگام کے وئے کے پورہ، قاضی گنڈ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 2 سالہ معصوم بچے -سلام احمد بٹ ولد رئوف احمد بٹ - کو آوارہ کتوں نے شدید زخمی کر دیا۔

زخمی بچے کو کافی دیر کے بعد کتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے بعد مقامی لوگوں نے اسے فوری طور ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا، جہاں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد بچے کو معالجین نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ ریفر کیا۔

معالجین کے مطابق اننت ناگ اسپتال میں زیر علاج بچہ شدید زخمی ہے تاہم معالجین نے اسکی حالت مستحکم بتائی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آوارہ کتوں نے ایک سات سالہ بچہ پر حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا تھا۔

آوارہ کتوں کے دن دہاڑے انسانوں پر حملے کے واقعات میں اضافے پر لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میونسپلٹیز اور انتظامیہ سے آوارہ کتوں کی تعداد کو کم کرنے اور انہیں شہری آبادی سے دور بھیجنے سے متعلق سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.