ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج - لیت و لعل سے کام

ضلع کولگام کے چک وانگنڈ، قاضی گنڈ میں فورلین ٹنل کی تعمیر پر مامور کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔

قاضی گنڈ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 4:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں چک وانگنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے فورلین ٹنل کی تعمیر پر مامور تعمیراتی کمپنی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2010 میں ٹنل کی تعمیر شروع کرتے وقت تعمیراتی کمپنی نے ان سے کئی وعدے کیے جنہیں آج تک پورا نہیں کیا گیا جس کے سبب لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

قاضی گنڈ میں تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تعمیراتی کمپنی نے مقامی نوجوانوں کو نوکری فراہم کرنے کے علاوہ علاقے میں صاف و شفاف پانی کی سپلائی اور شاہراہ پر اجرو کے مقام پر راہگیروں کے لئے کراسنگ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے انہوں نے پورا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہراہ کی تعمیر کے دوران مقامی سڑکیں خراب ہو گئیں جن کی مرمت بھی نہیں کی گئی۔‘‘

احتجایوں نے بتایا کہ بارا ہا تعمیراتی کمپنی کو کیے گئے وعدے یاد دلانے کے باوجود انہوں نے لیت و لعل سے کام لیا جس کے سبب لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس دوران ایس ڈی پی او و ایس ایچ او ڈورو مظاہرین کے بیچ پہنچے اور معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.