ETV Bharat / state

کولگام: ہفتوں سے بجلی سے محروم لوگوں کا احتجاج - محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی

ضلع کولگام کے پارمپورہ، نندی مرگ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

کولگام: ہفتوں سے بجلی سے محروم لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:46 PM IST

دمحال ہانجی پورہ کے پارمپورہ، نندی مرگ میں پچھلے قریب تین ماہ سے بجلی نہ ہونے کے سبب لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ماہ جنوری میں ان کے علاقے میں نصب بجلی ٹرانفارمر خراب ہو گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے از خود اسے محکمہ بجلی کے دفتر پہنچایا جہاں اس کی مرمت کرکے ٹرانسفارمر کو دوبارہ نصب کیا گیا۔ تاہم مقامی باشندوں کے مطابق مرمت کے بعد ٹرانسفارمر ایک ہی دن میں پھر سے خراب ہو گیا۔

کولگام: ہفتوں سے بجلی سے محروم لوگوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں انہیں از خود اسے مرمت کے لیے محکمہ پی ڈی ڈی کے دفتر پر لے جانا پڑتا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ پچھلے کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہونے کے باوجود انہیں بجلی کا بل ارسال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں 80 سے زیادہ خاندان آباد ہیں۔ تاہم ان کے لیے صرف ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو ناکافی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے علاقے میں بجلی بحال کرنے اور دوسرا ٹرانسفارمر نصب کرنے سے متعلق کئی بار پی ڈی ڈی کے افسران سے گزارش کی تاہم اس جانب سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.