کولگام میوہ منڈی کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں سبزیاں عام طور سے اننت ناگ یا سرینگر سے درآمد کی جاتی تھی تاہم رواں برس کولگام میوہ منڈی کو وسعت دیکر یہاں براہ راست ملک کی دیگر ریاستوں سے سبزیاں اور میوہ جات درآمد کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ریاستوں سے آئی ہوئی گاڑیاں اگر دو دن کے اندر خالی نہ ہوں، مکمل ان لوڈ نہ ہوں، تو ہر گاڑی کو منڈی میں اضافی طور رکنے کے لئے روزآنہ 700روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہےجس سے غیر ریاستی ڈرائیور بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منڈی میں وسعت کے سبب مقامی تاجرین، دکاندار اور آٹو ڈرائیور حضرات کے کاروبار اور آمدنی میں بھی بے حد اضافہ ہوا ہے۔
میوہ منڈی میں کسان مقامی سبزیوں کے ساتھ ساتھ لہسن وغیرہ بھی فروخت کرنے آتے ہیں، جس سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔