ETV Bharat / state

کولگام تصادم: 'ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک پاکستانی ہے' - عسکریت پسند مقامی

ضلع کولگام میں تصادم میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت طارق احمد میر اور سمیر بھائی عرف عثمان کے طور پر کی گئی ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک پاکستان ہے

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 7:11 PM IST

گزشتہ شب ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کے گاؤں چینگام کھار ٹینگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند حزب المجاہدین سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ایک پاکستان ہے

ایک فوجی افسر نے بتایا کہ کولگام میں ہونے والے تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

کمانڈر دو سیکٹر بریگیڈیئر وی ایس ٹھاکر نے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طارق احمد میر نامی عسکریت پسند مقامی تھا اور حال ہی میں عسکری صفوں میں شامل ہوا تھا اور دوسرے کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے ژنی گام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو عسکریت مارے گئے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور ضلع کولگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں نیز سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.