ETV Bharat / state

کولگام: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں خستہ حال رابطہ سڑک کی مرمت نہ کیے جانے کے باعث لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کولگام: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ
کولگام: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 3:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں صدر مقام سے محض نصف کلومیٹر دور آمنو علاقے کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہری گڑھے بنے ہوئے ہیں جن کے باعث عوام کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آتی ہیں۔

کولگام: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ

خستہ حال سڑک کے باعث نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آمنو علاقے کے آس پاس کے سبھی علاقوں میں خستہ حال سڑک کی مرمت کی گئی تاہم انکے مطابق صرف انکے علاقے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام کے عوام کو پانی مہیا کرایا گیا

انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک پر گہری گڑھے ہونے کے باعث بارشوں اور برفباری کے دوران رابطہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے، وہیں خشک موسم اٹھنے والا گرد و غبار سے مقامی آبادی سمیت راہگیروں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

آمنو، کولگام کے باشندوں نے خستہ حال سڑک کی فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.