مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کولگام میں بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کے لیے نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔
کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کے لیے یہ حکم جاری کیا ہے۔
ضلع میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 62 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ضلع کی اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی جبکہ تمام کاروباری ادارے بھی بند رہے۔
مزید پڑھیں:
سوپور: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
ضلع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے سبب کئی داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا، ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ نے مکمل لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔