امسال کورونا وائرس کے پیش نظر روایتی جوش و خروش نظر نہیں آیا ہے۔ ویسو ٹرانزٹ کیمپ میں رہائش پذیر کشمیری مائیگرنٹ پنڈتوں نے منگل کے روز جنماشٹمی کی تقریب جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی ہے، خوبصورتی سے سجائے گئے رتھ میں بھگوان کرشن کی جھانکی نکالی گئی۔
جنماشٹمی تقریب کا آغاز رات بھر بھجن و کیرتن کے ساتھ کیا گیا اور عالمی امن کی دعا کی گئی۔کورونا وائرس کے پیش نظر پنڈت برادری نے گھروں میں ہی پوجا کی ہے۔ اشٹمی تقریب میں روایتی جوش وخروش متاثر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد
ویسو ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سنی کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال اس تقریب کو بڑے دھوم دھام سے منا رہے ہیں تاہم امسال تہوار پر کورونا وائرس سے تقریب مختصر کرنی پڑی ہے۔ پوجا نامی پنڈت خاتون کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں نے گھروں میں ہی پوجا پاٹ کی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہماری دعا ہے کہ جنماشٹمی کی برکت سے دنیا میں کورونا وائرس ختم ہو جائے۔ اس بیچ مقامی مسلمانوں نے پنڈت برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویسو ٹرانزٹ کیمپوں میں سینکڑوں کشمیری پنڈت رہائش پذیر ہیں جو یہاں مختلف دفتروں میں نوکری کر رہے ہیں۔