ETV Bharat / state

Muslims Helped in Last Rites of Hindu Man کولگام میں مسلمانوں نے ہندو کے آخری رسومات میں مددکی - جمو ں و کشمیر خبر

کولگام کے رہنے والے 55 سالہ بلبیر سنگھ ولد سریندر سنگھ جو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں کام کر رہے تھے، کل شام کولگام کے کرکن علاقے میں واقع مکان میں حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ان کے آخری رسومات کی ادائیگی میں مقامی مسلمانوں نے مدد کی ۔

مسلمانوں نے ہندو کے آخری رسومات میں مددکی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مسلمانوں نے جمعہ کے روز ایک ہندو شخص کے آخری رسومات کی ادا ئیگی میں مدد کی، جو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے کاکران میں گزشتہ سال عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے اپنے بھائی کی پہلی برسی میں شرکت کے لیے چھٹی پر آئے تھے ۔بتایاجارہا ہے کہ 55 سالہ بلبیر سنگھ ولد سریندر سنگھ جو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں کام کر رہے تھے، کل شام کولگام کے کرکن علاقے میں واقع مکان پر حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔بلبیر کا خاندان گاؤں میں اکیلا ہندو راجپوت خاندان ہے،ان کے انتقال کے بعد آج اس کے دوستوں اور مسلم پڑوسیوں نے آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔

مسلمانوں نے ان کے تابوت کو کندھا دیا اور تدفین کے لیے لکڑی کا بندوبست کیا۔ مقامی باشندہ عبدالغنی نے کہا کہ وہ ہم میں سے ایک تھا۔ ہم نے اسے ایک راجپوت ہندو کے طور پر کبھی نہیں سوچا تھا۔ ہم نےان کے آخری رسومات کی ادائیگی لیے ہرضروری چیز کا انتظام کیا۔ اس دوران سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے عہدیداروں نے بلبیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقامی مسلمانوں نے کہا کہ کشمیر میں بھائ چارہ آج بھی قائم و دائم ہے ،جس کی مثال آج ییاں دیکھنے کو ملی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ گاؤں میں ہندو راجپوت سے تعلق رکھنے والے بلبیر سنگھ کا ہی مکان اکیلا مکان ہے،بلبیر نے 1990 سے ابھی ہجرت نہں کی اور اپنے ہی گاوں میں رہایش پزیر ہیں۔وہیں مقامی راجپوت جگدیش سنگھ نے کہا کہ کوئی کیا بولے اسے ہی کوئی فرق نہں پڑتا، کیوں کہ یہ صدیوں پرانا بھائی چارہ کھبی ختم نہں ہوگا۔

مزید پڑھیں:مسلمانوں نے ہندو کی آخری رسومات ادا کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.