اطلاعات کے مطابق کورونا بندشوں کی آڑ میں متعدد علاقوں میں مافیا غیر قانونی طریقے سے ندی نالوں اور اہم سیاحتی مقامات سے ریت، باجری کی کانکنی کا کام کررہے تھے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعد ٹریکٹر ،بلڈوزر سمیت متعد آلات بھی ضبط کیے۔
خبروں کے مطابق انتظامیہ کو کولگام کے سیاحتی مقام اہربل میں غیر قانونی طریقے سے کانکنی کی اطلاع ملی۔ اسی طرح ٹنگ مرگ اور منزگام سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جہاں نالہ ویشو کے قریب اس طرح کے غیر قانونی کانکنی ہورہی ہے۔
اطلاعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انتظامیہ نے حرکت میں آئی اور غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والے مافیاؤں پر کریک ڈاون کیا۔ اس دوران انتظامیہ نے کئی بلڈوزر، ٹریکٹر سمیت دیگر آلات ضبط کیے۔
انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے اور اپنا کام بخوبی انجام دینے پر زور دیا۔ لوگوں کے مطابق یہ مافیا آبپاشی کی نہروں، فشریز کو کافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔