ETV Bharat / state

Job Fair at Pulwama: ضلع پلوامہ میں روزگار میلہ منعقد - پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر

بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک روزہ روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا۔ one day job fair in pulwama

ضلع پلوامہ میں روزگار میلہ منعقد
ضلع پلوامہ میں روزگار میلہ منعقد
author img

By

Published : Sep 27, 2022, 6:41 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر میں ’’جاب فیئر میلہ‘‘ (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ روزگار میلے میں 19 نجی کمپنیوں کے عہدیداران نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد نے بتایا کہ میلے میں کل 800 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 200 امیدواروں کو میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔ One day Job Fair at Pulwama

ضلع پلوامہ میں روزگار میلہ منعقد

ملازمت کے انٹرویو کے علاوہ، امیدواروں کو سیلف کیپٹل، یوتھ اسٹارٹ اپ کے لیے ممکن، تیجیسوینی، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، پی ایم ای جی پی اور دیگر حکومتی اسپانسر شدہ اسکیموں خصوصاً سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں بھی کائونسلنگ کی گئی۔ نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے خود روزگار یونٹ شروع کرنے اور ملازمت فراہم کرنے والا بننے کی ترغیب دی گئی۔Pulwama Job Fair

امیدواروں کو نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ NCs پورٹل رجسٹرڈ امیدوار کے لیے جاب فیئر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹریننگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی موقع پر ہی رجسٹریشن جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ایمپلائمنٹ پورٹل پر کی گئی تھی جسے اب نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔

پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر پلوامہ کے افسران سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود رہے جبکہ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Job Fair Mela in Kulgam کولگام میں روزگار میلے کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.