ETV Bharat / state

Bridge Damaged in Kulgam سیلابی پانی کی زد میں کوگام کا رابطہ پُل - heavy rainfall suspended train in kashmir

کشمیر کے میدانی علاقوں میں گزشتہ روز سے موسلادھار بارشیں ہورہی ہے جبکہ وادی کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ فلڈ کنٹرول کے مطابق بارشوں کی وجہ سے وادی میں سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے۔

heavy-rainfall-in-kashmir-bridge-damaged-in-kulgam
پانی کی تیز بہاؤ سے کولگام میں پُل کو نقصان
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 10:00 PM IST

سیلابی پانی کی زد میں کوگام میں رابطہ پُل

کولگام: گزشتہ شام سے وادی کشمیر میں لگاتار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔اس دورں وادی میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 39.0 ملی میٹر، پہلگام میں 41.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 49.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 26.9 ملی میٹر، پلوامہ میں 20.0 ملی میٹر، شالیمار میں 20.0 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 25.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں نالہ ویشو اور دیگر ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔بارشوں کی وجہ سے دمحال ہانجی پورہ کو کولگام سے جوڑنے والا اہم رابطہ پُل اڈی کے مقام پر سیلابی پانی سے متاثر ہوگیا ہے اس دوران پل سے ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑگیا ہے ۔ لوگ نہامہ کے راستے سے کولگام ہیڈکوارٹر کا رُخ کررہے ہیں۔

دریں اثناہ، خراب موسم کے درمیان ضلع انتظامیہ نے ایک ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خانہ بدوش خاندان کو ان کے مویشیوں سمیت بچا لیا۔ یہ خانہ بندوش اپنے مویشیوں سمیت ضلع کولگام کے علاقے ویشو چمگنڈ ندی میں پھنسے ہوئے تھے۔ریسکیو آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 19 خانہ بدوشوں اور 100 سے زائد بھیڑ بکریوں کو چم گنڈ پل کے قریب دریائے ویشو سے نکال کر ان کی ضروری اشیا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Nomad Family Rescued in Kulgam نالہ ویشو میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا

ادھر مسلسل بارشوں کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی بھر جانے کے بعد قاضی گنڈ اور بانہال سیکشن کے درمیان ریل سروس میں خلل پڑا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے ہلر ریلوے اسٹیشن پر کافی پانی جمع ہو گیا یے، جس سے ریلوے اسٹیشن پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، اسلئے مسافروں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس کو احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Train Service Suspended ہلر ریلوے اسٹیشن پر پانی جمع، قاضی سے بانہال ریل سروس معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.