کولگام: جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام میں میڈیکل بلاک فرسل، یاری پورہ میں ایک ہیلتھ میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Health mela at Kulgamہیلتھ میلہ میں طبی کیمپ کے علاوہ آگاہی پروگرام کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ہیلتھ میلہ میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر حفاظتی ٹیکوں اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے علاوہ گولڈن کارڈ حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی دی گئی۔
ہیلتھ میلہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے لوگوں سے اپنے بچوں کی نگرانی کرنے پر زور دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ منشیات سے بچوں کو دور رکھنا کتنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں انہیں کس قسم کی تدابیر کرنی چاہئیں۔ Health mela in South Kashmir اس دوران محکمہ آیوش نے بلاک ہیلتھ میلہ میں ایک اسٹال بھی قائم کیا جس میں یوگا سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ میلے کے دوران لوگوں کو یوگا کے طریقہ کار کی پریزنٹیشن دی گئی، اس کے علاوہ عوام میں آیوش کی ادویات خصوصا قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات اور فوڈ سپلیمنٹس مفت تقسیم کیے گئے۔